Scan & Get our app!
Get our app!
Download our app and stay connected on the go.
Scan & Get our app!
Scan QR-code to download our app and stay connected on the go.
ٹریڈنگ کے لیے فاریکس میں بہترین لیوریج منتخب کرتے وقت یہ سمجھنا ضروری ہے کہ کرنسی پیئرز کی قیمتوں میں معمولی تبدیلیوں سے منافع حاصل کرنے کے لیے یہ کیسے کام کرتا ہے۔ لیوریج وہ رقم ہے جو آپ بروکر سے ادھار لیتے ہیں۔ اس سے آپ ایسی ٹریڈنگ پوزیشن کھول سکتے ہیں جس کی مالیت آپ کے اکاؤنٹ میں موجود رقم سے زیادہ ہو۔

یہاں بنیادی چیلنج یہ طے کرنا ہے کہ فاریکس میں کون سا لیوریج استعمال کرنا بہتر ہے۔ درست مقدار منتخب کرنے سے یہ طے ہوگا کہ آپ کی ٹریڈنگ میں کتنا خطرہ یا منافع ہو سکتا ہے۔
زیادہ تر نئے ٹریڈرز ایسے پلیٹ فارمز تلاش کرتے ہیں جو لیوریج کے ساتھ ٹریڈنگ کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ وہ اسے کم وقت میں زیادہ منافع کمانے کا موقع سمجھتے ہیں۔ ساتھ ہی، وہ ان مخصوص خطرات کو نظرانداز کر دیتے ہیں جو اکثر اس طریقۂ کار سے وابستہ ہوتے ہیں۔ درست مقدار منتخب کرنے سے پہلے، یہ واضح طور پر سمجھنا ضروری ہے کہ لیوریج ٹریڈنگ سے متعلق فنڈز کے انتظام کے مخصوص تصورات کیسے کام کرتے ہیں۔ ان تصورات میں عموماً یہ شامل ہیں:
جب آپ کو اوپر بیان کی گئی تمام چیزوں کے کام کرنے کے طریقے کا پوری طرح یقین ہو جائے، تو آپ فاریکس میں استعمال کرنے کے لیے بہترین لیوریج منتخب کر سکتے ہیں۔



لیوریج سے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ ان کا تعلق بنیادی طور پر ابتدائی ڈپازٹ کھونے اور اس کی تلافی کرنے سے ہے۔ آئیے ان اہم چیلنجز پر نظر ڈالتے ہیں جن کا سامنا نئے ٹریڈرز کو ہو سکتا ہے۔
سب سے پہلا اور اہم چیلنج ڈپازٹ کھونے کا خطرہ ہے۔ اس کا تعلق ان جذبات سے ہے جو نئے ٹریڈرز کو نفسیاتی الجھن میں مبتلا کر سکتے ہیں۔ ایسا اس وقت ہوتا ہے جب آپ زیادہ لیوریج منتخب کرتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ آپ بروکر سے زیادہ رقم ادھار لیتے ہیں۔ ہمیشہ یاد رکھیں کہ زیادہ رقم کا مطلب عموماً منافع کے زیادہ مواقع نہیں ہوتا۔ اس کے ساتھ مزید ذمہ داریاں بھی آتی ہیں جن پر آپ کو عمل کرنا ہوتا ہے۔ ممکنہ نقصانات پورے کرنے کے لیے آپ کے پاس کافی رقم ہونی چاہیے۔ بصورتِ دیگر، اسٹاپ آؤٹ سے بچنا مشکل ہوگا.
زیادہ لیوریج کا مطلب ہے کہ آپ زیادہ قیمت پر مزید پوزیشنز کھول سکتے ہیں۔ آپ جن اثاثوں میں ٹریڈ کرتے ہیں، ان کی مالیت آپ کے بیلنس میں موجود اصل رقم سے کئی گنا زیادہ ہوتی ہے۔ نتیجتاً، ہر نیا آرڈر کھولنے پر بھاری نقصان کا خطرہ پیدا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ، ایک وقت میں کئی کھلی پوزیشنز کے ساتھ ایک منظم حکمتِ عملی بنانا بہت مشکل ہوتا ہے۔
جیسا کہ پہلے بتایا گیا ہے، نقصان کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ اس کے باوجود، کچھ نئے ٹریڈرز کو امید ہوتی ہے کہ زیادہ لیوریج انہیں جلد معمول کی حالت میں واپس لے آئے گی۔ وہ توقع کرتے ہیں کہ ان کا بیلنس پہلے جیسی سطح پر آ جائے گا۔ وہ اس حقیقت کو نظر انداز کر دیتے ہیں کہ نقصان کی تلافی صرف زیادہ منافع کے ذریعے ممکن ہے، جس کی ضمانت نہیں ہوتی۔
مثال: فرض کریں کہ آپ کے بیلنس میں $100 ہیں اور آپ ان سے ٹریڈ کرتے ہیں۔ اگر آپ کے $50 کا نقصان ہو جائے، تو اپنی رقم واپس حاصل کرنے کے لیے آپ کو 100% منافع کمانا ہوگا۔ کیا پچھلے نقصانات کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ واقعی ایسا کر سکتے ہیں؟
یہاں تضاد یہ ہے کہ زیادہ لیوریج کے ساتھ ٹریڈنگ سے مارکیٹ کی لیکویڈیٹی کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ تاہم، یہ صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب ٹریڈنگ کا حجم مستحکم ہو۔
کم لیوریج کے ساتھ ٹریڈ کرنے کا واحد طریقہ بڑا ڈپازٹ رکھنا ہے۔ تاہم، زیادہ تر نئے ٹریڈرز سرمایہ کاری کے لیے کم سے کم رقم والے آپشنز تلاش کرتے ہیں۔ ایک طرف، $100 کے ساتھ ٹریڈنگ میں 10:1 لیوریج ملتی ہے، جس سے آپ ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ 10 پوزیشنز کھول سکتے ہیں۔ جہاں تک موزوں رقم کا تعلق ہے، ماہرین 1,000 USD سے آغاز کرنے اور 100:1 لیوریج استعمال کرنے کی تجویز دیتے ہیں۔ کم از کم، بیک وقت 100 کھلی پوزیشنز رکھنا رسک مینجمنٹ کے روایتی تصورات کے مطابق ہے۔
نئے ٹریڈرز کو چند سادہ اصولوں پر عمل کرنا چاہیے جو فاریکس مارکیٹ میں بڑے پیمانے پر تسلیم شدہ ہیں۔ ان میں شامل ہیں:
پروفیشنل فاریکس ٹریڈرز عموماً لیوریج کی وہ سطح منتخب کرتے ہیں جس کے ساتھ وہ مطمئن ہوں۔ اس کا انحصار طریقۂ کار اور ٹریڈر کی شخصیت پر بھی ہوتا ہے۔ اگر آپ کم خطرات کے خواہش مند محتاط سرمایہ کار ہیں، تو 10:1 لیوریج بہترین آپشن معلوم ہوتی ہے۔ آخر میں، وقت کی کسوٹی پر پورے اترنے والے رسک اور رقم کے انتظام کے ٹولز کو کبھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔
اس مواد میں سرمایہ کاری سے متعلق مشورہ، سرمایہ کاری کی سفارشات، مالیاتی انسٹرومنٹس میں کسی بھی لین دین کی پیشکش یا اس کے لیے ترغیب شامل نہیں ہے، اور نہ ہی اسے ان میں سے کسی چیز پر مشتمل سمجھا جانا چاہیے۔ سرمایہ کاری کا کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے، آپ کو آزاد مالیاتی مشیروں سے مشورہ لینا چاہیے تاکہ آپ خطرات کو سمجھ سکیں۔